تمام جیل ملازمین کیلئے ہیلتھ اور نفسیاتی سکریننگ لازمی قرار
لاہور( این این آئی)انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب سالک جلال نے پنجاب بھر کی جیلوں کے تمام ملازمین کے لیے باقاعدہ ہیلتھ اور نفسیاتی سکریننگ لازمی قرار دے دی۔
آئی جی جیل خانہ جات کے آفس سے جاری مراسلے کے مطابق لاہور سمیت صوبے کی تمام جیلوں میں رواں ہفتے سے سٹاف کے ہیلتھ ٹیسٹ شروع کیے جائیں گے ۔مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ ہر جیل میں ہر تین ماہ بعد ہیلتھ سکریننگ کیمپ لگایا جائے جبکہ تمام ملازمین کا سالانہ طبی معائنہ بھی لازمی ہوگا، جس میں بلڈ پریشر، شوگر، کولیسٹرول اور وزن کی جانچ شامل ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments