ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کی اوپن ڈور پالیسی، مسائل حل کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کی اوپن ڈور پالیسی، مسائل حل کی ہدایت

متعلقہ محکموں کے افسروں کو موقع پر ہی ضروری احکامات جاری ، شفافیت بر قراررکھنے پر زور

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے ڈی سی آفس میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل و شکایات تفصیل سے سنیں۔ اس موقع پر مختلف علاقوں سے آئے سائلین نے انفرادی اور اجتماعی نوعیت کے مسائل سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسروں کو موقع پر ہی ضروری احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ عوامی مسائل کو مقررہ مدت میں میرٹ اور شفافیت کے ساتھ حل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی سائل کو بلاوجہ سرکاری دفاتر کے چکر نہیں لگانے دیے جائیں گے ۔عائشہ رضوان نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کا مقصد شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ اور سرکاری اداروں پر عوام کے اعتماد کو مزید مضبوط بنانا ہے ۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ عوام سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور تمام درخواستوں پر قانون کے مطابق فوری کارروائی یقینی بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...