عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر ایف آئی اے ایس ایچ او کو معطل کرنے کا حکم
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے عدالت نے عدالتی حکم پر عملدرامد نہ کرنے پر ایف ائی اے کے ایس ایچ او کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے بیرون ملک نوکری کاجھانسہ دیکر شہری سے 6 ہزار ڈالر کے فراڈ میں ملوث ملزم شاہد حامد کی درخواست ضمانت پر تحریری حکم جاری کردیا، عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو عدالت کی معاونت کے لیے سینئر افسر تعینات کرنے کی ہدایت کردی ۔تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سماعت پر ایف آئی اے افسر نے بتایا تھا کہ ملزم کی کریمنل نوعیت کی وٹس اپ چیٹ موجود ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments