پانی چوری کے مقدمات میں زیر التوا ایف آئی آرز جلد درج ہونگی، ایس پی جڑانوالہ کی یقین دہانی
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )کینال مجسٹریٹ محمد طلحہ گل نے ایس پی جڑانوالہ محمد اختر وینس سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، جس میں نہری پانی کی چوری کے مقدمات اور ان پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
ملاقات کے دوران کینال مجسٹریٹ نے بتایا کہ پانی چوری سے متعلق متعدد مقدمات زیر التوا ہیں اور کئی کیسز میں تاحال ایف آئی آرز درج نہیں ہو سکیں، جس کے باعث قانونی کارروائی متاثر ہو رہی ہے ۔اس موقع پر ایس پی محمد اختر وینس نے یقین دہانی کرائی کہ تمام زیر التوا مقدمات میں ایف آئی آرز جلد درج کرائی جائیں گی اور پانی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments