ڈی سی مری کی کھلی کچہری، درخواستوں پر فوری احکامات جاری
یوٹیلیٹی سروسز، اراضی کے معاملات اور دیگر انتظامی امور سے متعلق شکایات سنیں
مری (نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر میں شہریوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل سنے اور ان کے بروقت حل کیلئے متعلقہ افسران کو فوری احکامات جاری کئے۔ کھلی کچہری نما ملاقات میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور انہیں درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر یوٹیلیٹی سروسز ،اراضی کے معاملات اور دیگر انتظامی امور سے متعلق شکایات پیش کی گئیں جن پر ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ہی متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ ڈی سی نے کہا کہ عوامی مسائل کا فوری اور مؤثر حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، انہوں نے واضح کیا کہ دفتری امور میں سائلین کو درپیش مشکلات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا اور اوپن ڈور پالیسی کے تحت ہر شہری کی شنوائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments