گورنر سندھ سے چینی قائم مقام قونصل جنرل کی ملاقات
کراچی (آئی این پی)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے چین کے قائم مقام قونصل جنرل مسٹر فینگ دہینگ نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران پاک چین اسٹریٹجک شراکت داری، دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے سندھ میں چینی صنعتی تعاون، ترقیاتی منصوبوں اور معاشی روابط کو مزید وسعت دینے پر مکمل اتفاق کیا۔ ملاقات میں تجارت، صنعت، انفرااسٹرکچر، ٹیکنالوجی، جدت اور باہمی اقتصادی تعاون کے فروغ پر بھی گفتگو ہوئی۔گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان اور چین کی لازوال دوستی باہمی اعتماد، اخلاص اور مشترکہ ترقی کی روشن مثال ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments