پاکستان، مصر کے تعلقات مشترکہ اقدارپر قائم،وزیر تجارت

پاکستان، مصر کے تعلقات مشترکہ اقدارپر قائم،وزیر تجارت

دونوں ممالک کو روایتی تجارت سے آگے بڑھ کر سٹرٹیجک اقتصادی شراکتداری قائم کرنا ہوگی

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال نے کہا ہے کہ پاکستان مصر کے ساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستان اور مصر کے تعلقات مشترکہ اقدار، باہمی احترام اور دیرینہ دوستی پر قائم ہیں، پاکستان اور مصر کو روایتی تجارت سے آگے بڑھ کر سٹرٹیجک اقتصادی شراکت داری قائم کرنا ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے عرب جمہوریہ مصر کے قومی دن کے حوالہ سے منعقدہ تقریب کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ مختلف ممالک کے سفرا، ہائی کمشنرز، اعلی سرکاری حکام اور سفارتی برادری کے نمائندوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ وفاقی وزیرِ نے مصر کی حکومت اور عوام کو قومی دن پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاکستان مصر کے ساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستان اور مصر کے تعلقات مشترکہ اقدار، باہمی احترام اور دیرینہ دوستی پر قائم ہیں۔ وزیرِ تجارت نے کہا کہ پاکستان اور مصر کو روایتی تجارت سے آگے بڑھ کر اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری قائم کرنا ہوگی۔ دونوں ممالک مشترکہ سرمایہ کاری، پیداوار اور ٹیکنالوجی تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...