ڈپٹی کمشنر کا کمیٹی بازار کے بارش سے متاثرہ بیوٹیفکیشن منصوبے کا معائنہ

ڈپٹی کمشنر کا کمیٹی بازار کے بارش سے  متاثرہ بیوٹیفکیشن منصوبے کا معائنہ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے رات گئے کمیٹی بازار کا ہنگامی دورہ کر کے بارش سے متاثرہ بیوٹیفکیشن منصوبے کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر منور حسین کملانہ سیال، اے ڈی سی جنرل ڈاکٹر طارق عثمان اور متعلقہ محکموں کے افسر بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے منصوبے کو پہنچنے والے نقصان اور بحالی کے اقدامات کا معائنہ کرتے ہوئے فوری اور مؤثر بحالی کی ہدایت کی۔انہوں نے متعلقہ محکموں کو نقصان کی جامع رپورٹ تیار کرنے ، تعمیراتی معیار برقرار رکھنے اور بحالی کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور عوامی وسائل کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...