لالہ موسیٰ ، 3زیرِ زمین واٹر سٹوریج ٹینکس کی تعمیر مکمل

 لالہ موسیٰ ، 3زیرِ زمین واٹر سٹوریج ٹینکس کی تعمیر مکمل

مدینہ سیداں ڈسپوزل سٹیشن پر کام 10روز میں مکمل ہو جائیگا:ایم ڈی واسا

گجرات (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر نورالعین کی زیرِ صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت لالہ موسیٰ میں جاری واٹر سٹوریج منصوبوں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ تصور کلیار اور دیگر متعلقہ افسر وں نے شرکت کی۔اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ لالہ موسیٰ جی ٹی روڈ پر 3 زیرِ زمین واٹر سٹوریج ٹینکس کی تعمیر سو فیصدمکمل ہو چکی جبکہ گورنمنٹ توقیر شہید گرلز ہائی سکول لالہ موسیٰ میں ایک ملین گیلن گنجائش کے زیرِ تعمیر واٹر سٹوریج ٹینک پر کام 75 فیصد مکمل ہو چکا ۔ڈپٹی کمشنر نورالعین نے ہدایت کی کہ منصوبے پر کام مزید تیز کیا جائے اور اسے رواں ماہ کے اختتام تک مکمل کیا جائے ۔ اجلاس میں منیجنگ ڈائریکٹر واسا گجرات کاشان حفیظ بٹ نے منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔بریفنگ میں ایم ڈی واسا نے بتایا کہ مدینہ سیداں ڈسپوزل سٹیشن پر جاری کام دس روز میں مکمل ہو جائیگا جبکہ کچہری ڈسپوزل سٹیشن کو اگست کے پہلے ہفتے میں مکمل کر لیا جائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...