ڈی پی او چنیوٹ کی جانب سے اہلکاروں کیلئے گپ شپ کارنر سیشن

ڈی پی او چنیوٹ کی جانب سے اہلکاروں کیلئے گپ شپ کارنر سیشن

فیلڈ فورس سے پولیس افسر وں ، جوانوں اور لیڈی اہلکاروں نے شرکت کی اقدام کا مقصد رینک اور عہدے کی رکاوٹوں کو کم کرنا ہے :ڈاکٹر نوید عاطف

چنیوٹ،لالیاں(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا) ڈی پی اوچنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف کی جانب سے پولیس اہلکاروں کیلئے گپ شپ کارنر سیشن کا انعقاد کیا گیا،غیر رسمی اور باہمی مکالمے پر مبنی نشست میں ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف، فیلڈ فورس سے پولیس افسر وں ، جوانوں اور لیڈی اہلکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب میں ڈی پی او نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد پولیس فورس کے اندر رینک اور عہدے کی رکاوٹوں کو کم کرنا ہے ،گپ شپ کارنر سے ایسے ماحول کو فروغ دینا ہے جہاں پیشہ ورانہ نظم و ضبط کیساتھ ساتھ سننے ،سمجھنے اور شمولیت کو بھی اہمیت دی جائے گی۔ ایسی نشستیں مسلسل کوشش کا حصہ ہیں جن کا مقصد ہمدردانہ قیادت،تنظیمی ہم آہنگی اور مثبت ادارہ جاتی ثقافت کو فروغ دینا ہے۔

نشست کے دوران افسران و جوانوں نے اپنی ڈیوٹی،پیشہ ورانہ دباؤ،ورک پلیس چیلنجز اور قیادت سے وابستہ توقعات پر کھلے دل سے اظہار خیال کیا ۔ دریں اثناء ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے نئے زیر تعمیر تھانہ سٹی کا دورہ کیا اورنقشہ کے مطابق تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ڈی پی او نے تعمیراتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر گفتگو میں ڈی پی او نے کہا کہ نئے تھانہ سٹی کے قیام سے شہریوں کو بہترین سہولیات میسر ہوں گی،پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔علاوہ ازیں ڈاکٹر نوید عاطف نے تھانہ لالیاں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اورلوگوں کے مسائل سن کر فوری دادرسی کے احکامات جاری کر دیئے ۔ بعد ازاں ڈی پی او چنیوٹ نے تھانہ لالیاں کا دورہ کیا اورریکارڈ چیک کرتے ہوئے اسے اپ ڈیٹ رکھنے کی ہدایت کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...