چنیوٹ :ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس

چنیوٹ :ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت  ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کرنے پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ،تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے تاکہ عوام کو بہتر بنیادی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اجلاس کے اختتام پر مختلف منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...