ڈی سی کا پسرور میں ترقیاتی منصوبوں،صفائی کاجائزہ

ڈی سی کا پسرور میں ترقیاتی منصوبوں،صفائی کاجائزہ

تمام علاقوں میں یکساں صفائی ،جوڈیشل کمپلیکس برقت تعمیر کرنیکی ہدایت

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق نے علی الصبح تحصیل پسرور کا دورہ کیا اور زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں، صفائی ، شہری سہولیات اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پسرور ثنا شرافت، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عبدالحئی اور متعلقہ افسر ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے زیر تعمیر جوڈیشل کمپلیکس کے تعمیراتی کام کی رفتار، معیار اور پیشرفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہر کی گرین بیلٹس، نالوں کی صفائی، ریڑھی بازار، مین بازار اور دیگر اہم مقامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے گرین بیلٹس میں گھاس کی بروقت کٹائی، پودوں کی دیکھ بھال اور صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ورکس فورس مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا ک مرکزی شاہراہوں، بازاروں اور اندرونی گلیوں میں یکساں طور پر صفائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا جائے ۔

شہر میں تعمیراتی ملبہ اور بلڈنگ میٹریل صرف تعمیراتی مقامات تک محدود رکھا جائے تاکہ گردوغبار اور ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے ۔ ڈپٹی کمشنر نے چونڈہ پھاٹک پر قائم ماڈل بازار اور شہر کے اہم چوکوں کی اپ گریڈیشن اور بیوٹیفکیشن کے جاری کاموں کا بھی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ شہریوں کو سہولیات کے معیار میں مزید بہتری کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...