ڈپٹی کمشنر کاصفائی ،نکاسی آب،ترقیاتی کاموں کا جائزہ
عوام کو سہولیات کیلئے ادارے ذمہ داری سے فرائض انجام دیں:نویداحمد
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر گوجرانوا لہ و چیئرمین جی ڈبلیو ایم سی نوید احمد نے علی الصبح شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے صفائی ، نکاسیٔ آب، گرین بیلٹس کی دیکھ بھال، تجاوزات خاتمے اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ جی ٹی روڈ، ریلوے لائن اور شہدائے پولیس پارک سے ملحقہ علاقوں کا معائنہ کیا اور صفائی کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔بعدازاں انہوں نے عالم چوک کے قریب گلہ نصیر مغل، باٹھ کالونی میں صفائی آپریشن کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ شہریوں کو ہر وقت معیاری صفائی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے اندرون شہر نیائیں چوک سے ملحقہ رہائشی علاقوں اور گلی محلوں میں بھی صفائی کا جائزہ لیا۔حافظ آباد روڈ پرسیوریج و ڈرییج سسٹم کی اپ گریڈیشن کے بعد سڑک کی کا جائزہ لیا۔ شہریوں نے آمدورفت میں مشکلات سے آگاہ کیا، جس پر ڈپٹی کمشنر نے واسا حکام کو ہنگامی بنیادوں پر سڑک ہموار کرنے اور پختہ تعمیراتی کام فوری شروع کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے گوندلانوالہ روڈ پر علی پور چوک سے ماڈل ٹاؤن تک گرین بیلٹس، سڑک اور اطراف کے علاقوں کا معائنہ کیا اورتجاوزات کیخلاف کارروائی کی ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاعوام کو سہولیات میں بہتری کیلئے تمام ادارے بھرپور ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments