مون سون بارشوں پر بروقت نکاسی آب کی ہدایت

مون سون بارشوں پر بروقت نکاسی آب کی ہدایت

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی زیرصدارت مون سون بارشوں پر فوری نکاسی آب پر خصوصی اجلاس ہوا۔

کامونکی کے نشیبی علاقوں بارے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر زرغونہ خالد نے بریفنگ دیتے بتایا کہ بھولا پیرا سٹاپ، سبزی منڈی، انڈر پاسزودیگربارش متاثرہ علاقوں میں پانی جمع ہوتا ہے جس کے حل کیلئے نالوں کی ڈیسلٹنگ کا عمل جاری ہے اور انڈر پاسز سے نکاسی آب کیلئے ڈی واٹرنگ پمپس کا انتظام کرلیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر ، چیف آفیسزر میونسپل کمیٹی و ضلع کونسل کو ہدایات جاری کیں کہ مون سون بارشوں پر کامونکی، سادھوکی میں بروقت نکاسی آب یقینی بنائی جائے ، سادھوکی میں این ایچ اے اور ضلع کونسل کے تعاون سے اقدامات کئے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...