پولیس چیف کا کمشنر کے ہمراہ افغان کیمپ کا دورہ
کراچی (اے پی پی)ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے کمشنر کراچی کے ہمراہ افغان کیمپ گلشنِ معمار کا دورہ کیا جہاں انہیں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کے عمل، انتظامی اقدامات اور سکیورٹی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
پولیس چیف نے ہدایت کی کہ وطن واپسی کا عمل قانون اور حکومتی پالیسی کے مطابق موثر انداز میں جاری رکھا جائے اور سکیورٹی و عوامی نظم و ضبط کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔بعد ازاں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کمشنر کراچی کے ہمراہ افغان ٹرانزٹ کیمپ (جی سی ٹی کالج سائٹ) کا بھی دورہ کیا اورٹرانزٹ کیمپ میں سکیورٹی انتظامات، انتظامی سہولیات کا جائزہ لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments