فضل پارک اور جھیل کو جدید تفریحی مقام بنانے کا فیصلہ

فضل پارک اور جھیل کو جدید تفریحی مقام بنانے کا فیصلہ

ڈپٹی کمشنر حنا ارشد کا دورہ، ترقیاتی کاموں، صفائی اور انتظامات کا جائزہ لیا

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر خانیوال حنا ارشد نے علی الصبح فضل پارک روڈ اور فضل پارک کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری ترقیاتی و بحالی کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے انہیں فضل پارک اور جھیل کو یکجا کرکے جدید تفریحی مقام میں تبدیل کرنے کے منصوبے پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے فضل پارک روڈ کی تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ معیار اور ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔حنا ارشد نے شہر کے مختلف علاقوں میں جاری صفائی آپریشن کا بھی جائزہ لیا اور ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ فضل پارک اور جھیل کو اپ گریڈ کرکے جدید اور خوبصورت تفریح گاہ بنایا جائے گا، جہاں شہریوں، بالخصوص بچوں اور خاندانوں کو معیاری تفریحی سہولیات میسر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق شہری انفراسٹرکچر، پارکس اور عوامی مقامات کی بہتری ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے ۔دورے کے دوران ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی نعیم صادق چیمہ، ڈسٹرکٹ منیجر آپریشن ستھرا پنجاب ایجنسی عثمان خورشید بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے بعد ازاں اراضی ریکارڈ سنٹر اور تحصیل دفتر کا بھی دورہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...