گورنر سے انڈونیشیا کے سفیرکی ملاقات
کراچی(اے پی پی)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے انڈونیشیا کے سفیر ایچ ای چندرا ورسینانتو سوکوتیو نے گورنر ہاؤ س میں ملاقات کی اور پاک۔انڈونیشیا دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، اقتصادی تعاون اور باہمی روابط کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر دونوں جانب سے دوطرفہ تجارتی حجم میں نمایاں اضافے ، اقتصادی تعاؤن کو مزید وسعت دینے اور معاشی شراکت داری کو نئی جہت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ پاکستانی مصنوعات، خصوصا چاول، آم، فارماسیوٹیکل مصنوعات، سرجیکل آلات اور اسپورٹس گڈز کی عالمی منڈیوں میں بڑی صلاحیت موجود ہے ۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستانی چاول کو انڈونیشیا سمیت دیگر عالمی منڈیوں میں مزید مو ثر انداز سے متعارف کرایا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments