سنوکر کلب میں فائرنگ، نوجوان شدید زخمی، مقدمہ درج

سنوکر کلب میں فائرنگ، نوجوان شدید زخمی، مقدمہ درج

ملتان (کرائم رپورٹر)ممتاز آباد کے علاقے میں سنوکر کلب کے اندر فائرنگ سے ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔۔۔

، جبکہ پولیس نے نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پولیس کے مطابق ناصر اقبال نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ اس کا بھتیجا عثمان گوہر اپنے دوستوں کے ہمراہ سنوکر کلب گیا تھا۔ لفٹ میں سوار ہوتے وقت نامعلوم افراد سے تلخ کلامی ہوگئی، جس کے بعد ملزموں نے اچانک فائرنگ کر دی۔ درخواست کے مطابق ایک گولی عثمان گوہر کے ماتھے اور ناک کے درمیان لگی، جس سے وہ شدید زخمی ہو کر زمین پر گر گیا۔ ملزمان نے اسلحے کے زور پر اس کے دوستوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...