ذہنی و جسمانی صحت بارے آگاہی ضروری:مقررین
سمبڑیال(سٹی رپورٹر)ذہنی و جسمانی صحت بارے آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار نجی انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سمبڑیال اور وزیرآباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے ذہنی دباؤ اور اچانک دل کے دورے سے بچاؤ پرآگاہی
سیمینار سے خطاب کرتے مقررین نے کیا۔ ڈائریکٹر نمز ڈاکٹر وجاہت نعیم صدیقی اور پرنسپل ڈاکٹر روح الحسنین خضر نے خطاب کرتے کہا ایسے پروگرام عوام میں شعور بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ وزیر آباد چیمبر آف کامرس کے نائب صدر مہر راشد رفیق بھٹہ اور نمز کی طرف سے ڈاکٹر وجاہت صدیقی نے ایم او یوز پر دستخط کئے۔ جسکے تحت وزیر آباد چیمبر کے ممبرز کی فیملیز اور بچوں کی تعلیم کیلئے فیس پر 15 فیصد ڈسکاؤنٹ ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments