پیر کرم شیرازیؒ کے عرس پر کبڈی میچ ، انعامات تقسیم
احتشام الحق ، مہر راشد ، ہاشم چیمہ ودیگرمہمانو ں اور شائقین نے میچ دیکھا
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)نامور صوفی بزرگ پیر کرم حسین شیرازیؒ کے عرس پر موضع کوٹ جعفر میں کبڈی میچ کھیلا گیا ۔بزرگان دین کے عرس پر میلوں اور کھیلوں کا انعقاد پنجاب کی ثقافت کا تاریخی حصہ ہے جسے اہلیان کوٹ جعفر احسن طریقے سے نبھاتے چلے آ رہے ہیں کبڈی میچ کے مہمان خصوصی سردار احتشام الحق چیمہ چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی ایگریکلچر ضلع وزیرآباد مہر راشد رفیق بھٹہ نائب صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ضلع وزیرآباد جبکہ دیگر مہمانوں میں چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی لائیوسٹاک اینڈ ڈیری فارمنگ ہاشم چیمہ نمبردار آف ککہ کولو، وقار انور ،کبڈی کوچ افضال وڑائچ بھگا،چیئرمین میڈیا کلب کاشف محمود خان ،ایان راشد بھٹہ ،اسامہ احتشام چیمہ، محسن چیمہ،علی احمد وڑائچ ، عدنان انور ، ہادی نغمان ، فلک شیر ہنجراہ قاسم مہر رانا صدام نے بطورمہمانِ خصوصی شرکت کرکے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا جس سے شائقینِ کبڈی خوب لطف اندوز ہوئے ۔مہمانوں اور شائقین نے انعامات دے کر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔میچ جیتنے والی وزیرآباد کی ٹیم اور رنر اپ ٹیم کو ٹرافی اور نقد انعامات دیئے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments