انصاف کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے ، صادق علی ڈوگر

انصاف کی بروقت فراہمی یقینی  بنائی جائے ، صادق علی ڈوگر

ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی جانب سے اپنے آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

کھلی کچہری میں آئے شہریوں نے سی پی او ملتان کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔سی پی او ملتان نے تمام شہریوں کے مسائل سنے اور میرٹ پر حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے ۔سی پی او ملتان نے کھلی کچہری میں آئے شہریوں کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو میرٹ پر حل کیا جائے گا اور انصاف کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے تمام شہریوں سے کہا کہ اجتماعی و انفرادی حقیقی مسائل کے حل کے لئے ہمارے دفاتر سب کے لئے کھلے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...