کے الیکٹرک ریفرنڈ م میں پی پی کی حمایت یافتہ یونین کامیاب

کے الیکٹرک ریفرنڈ م میں پی پی  کی حمایت یافتہ یونین کامیاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے کے الیکٹرک کے ریفرنڈم میں پیپلز پارٹی کی حمایت یافتہ لیبر یونین کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

 بیان میں سعید غنی نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کے ریفرنڈم میں پیپلز پارٹی کی حمایت یافتہ لیبر یونین نے کل 4589 ووٹوں میں سے 3191 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل ایم کیو ایم کی حمایت یافتہ اسٹار یونین نے صرف 1061 ووٹ حاصل کئے , لیبر یونین کی بھاری اکثریت میں کامیابی کے الیکٹرک کے ملازمین کی پیپلز پارٹی پر اعتماد کا مظہر ہے ۔ ریفرنڈم میں شاندار کامیابی مزدوروں کا پیپلز پارٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...