معاہدے پر بطور گواہ دستخط کرنا جعلسازی نہیں:ہائیکورٹ
فراڈ کیس میں دو ملزمان کی ضمانت کی 2 دو لاکھ کے مچلکوں کے عوض توثیق
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے جائیداد فراڈ کیس میں دو ملزمان کی قبل از گرفتاری عبوری ضمانت کی 2 دو لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض توثیق کردی، تحریری فیصلے میں عدالت نے قرار دیا ہے کہ معاہدے پر بطور گواہ دستخط کرنا جعلسازی کا ثبوت نہیں، مدعی کے مطابق ملزمان نے خود کو پراپرٹی ڈیلر ظاہر کر کہ جعلی مالک سے پلاٹ کا سودا کرایا، ملزمان نے پلاٹ کے لیے 64 لاکھ جعلی مالک کو دلوائے ،اس نے پلاٹ کی تعمیر پر 40 لاکھ خرچ کیا بعد میں پلاٹ کا اصل دعوے دار سامنے آگیا، وکیل نے مؤقف اپنایا کہ صرف پراپرٹی ڈیلر ہونے سے فراڈ ثابت نہیں ہوتا،ریکارڈ پر ایسا کوئی مواد موجود نہیں جس سے ملزمان کی بدنیتی ثابت ہو، پلاٹ کی خریدو فروخت مدعی اور مالک کے درمیان ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments