ڈپٹی کمشنر کے مختلف اداروں کے دورے ، ہدایات جاری

 ڈپٹی کمشنر کے مختلف اداروں کے دورے ، ہدایات جاری

نعمان صدیق نے اراضی ریکارڈ سنٹر، جنرل بس سٹینڈ میں سہولیات کا جائزہ لیا

  فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے اراضی ریکارڈ سنٹر، جنرل بس سٹینڈ، اقبال سٹیڈیم اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا دورہ کرکے مختلف شعبوں کی کارکردگی اور سہولیات کا جائزہ لیا۔اراضی ریکارڈ سنٹر کے دورے کے دوران انہوں نے درخواست گزاروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، بیٹھنے کے انتظامات اور پینے کے صاف پانی کی دستیابی کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اراضی ریکارڈ سنٹر کی خدمات کا معیار عوامی توقعات سے بہتر بنایا جائے، سائلین کو غیر ضروری انتظار سے بچاتے ہوئے بروقت خدمات فراہم کی جائیں۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے جنرل بس سٹینڈ کے دورہ کے موقع پر اسے جدید سٹیٹ آف دی آرٹ ٹرانسپورٹ ٹرمینل میں تبدیل کرنے کے مجوزہ منصوبے کا جائزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر نے اقبال سٹیڈیم میں صفائی،انتظامات اور دستیاب سہولیات کا بھی معائنہ کیا ۔ بعدازاں ان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں سکولوں کے باہر زیبرا کراسنگ ،واضح سائن بورڈز کی تنصیب، بیوٹیفکیشن پراجیکٹس، کھیلوں ،ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ پر زور دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...