ٹرمپ کی ہدایت پر امریکی فوج نے ایک بار پھر ایران پر فضائی حملوں کا آغاز کر دیا

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر امریکی افواج نے ایران کے خلاف نئے فضائی حملے شروع کر دیے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں سینٹ کام نے کہا کہ یہ حملے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کو خطرات سے محفوظ بنانے کیلئے کیے جا رہے ہیں۔

سینٹ کام کے مطابق ایران کی صلاحیت کو مزید کمزور کرنا اور گزشتہ رات اردن میں امریکی فوجیوں پر حملے کرنے والی ایرانی فورسز کو فوری سزا دینا بھی ان حملوں کا مقصد ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے فوری طور پر حملوں کے مقامات یا حملوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جاری نہیں کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...