ڈپٹی کمشنرجھنگ کا مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
شہریوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیح:بابر صاحب دین
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنرجھنگ بابر صاحب دین نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی، سیوریج، پارکس و گرین بیلٹس اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی، ایم ڈی واسا، پیرا فورس، پی ایچ اے ، میونسپل کمیٹی، ہائی وے ڈیپارٹمنٹ اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے مختلف مقامات پر جاری صفائی آپریشن کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہر بھر میں صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
انہوں نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں ۔ ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین نے شہر کے مختلف پارکس اور گرین بیلٹس کا معائنہ کرتے ہوئے ان کی خوبصورتی، شجرکاری اور دیکھ بھال کے معیار کا جائزہ لیا اور اقدامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے ای بس اسٹینڈز کا بھی دورہ کیا اور شہریوں کو فراہم سہولیات کا جائزہ لیا۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے سرگودھا روڈ پر جاری ٹف ٹائل منصوبے کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو بہتر اور معیاری سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments