ٹو بہ : شکر گنج پارک میں جدید ایرینا سپورٹس سنٹر کا افتتاح

 ٹو بہ : شکر گنج پارک میں جدید ایرینا سپورٹس سنٹر کا افتتاح

عالمی معیار کی کھیلوں کی سہولیات دینے کیلئے عملی اقدامات کر رہے :جنید انوار

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چودھری نے نوجوانوں کو جدید اور معیاری کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں شکر گنج پارک میں جدید ایرینا سپورٹس سنٹر کا افتتاح کیا،افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک، اسسٹنٹ کمشنر منور حسین کملانہ سیال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر طارق عثمان، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد جمیل، سی ای او ارینا سپورٹس سنٹر رانا محمد خان،حاجی عامر حنیف سمیت سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پروفاقی وزیر جنید انوار چودھری نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ نوجوانوں کو جدید اور عالمی معیار کی کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں ، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت قائم جدید سپورٹس ایرینا نوجوان دوست ویژن کی عملی تعبیر ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ،جدید ایرینا سپورٹس سنٹر میں کرکٹ ایرینا، فٹسال کورٹ، پیڈل کورٹ اور اوپن ایٔر جم سمیت جدید کھیلوں کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، نوجوان مستفید ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...