حافظ آباد:اسسٹنٹ کمشنر کا ہسپتال ، فلٹریشن پلانٹ کا دورہ

حافظ آباد:اسسٹنٹ کمشنر کا ہسپتال ، فلٹریشن پلانٹ کا دورہ

کچہری بازار اورفوارہ چوک میں سٹرک کی تعمیر سمیت بیوٹی فکیشن کے کاموں کا جائزہ

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد نرجس خاتون جعفری کے ڈی ایچ کیو ہسپتال ، فیملی پارک، جنرل بس سٹینڈ، واٹر فلٹریشن پلانٹس، پرائس چیکنگ ، صفائی ،ترقیاتی منصوبوں اور شہر کے مختلف مقامات کے دورے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں کو دستیاب علاج معالجہ کی سہولیات، مفت ادویات کی فراہمی ،سٹاف کی حاضری او رصفائی انتظا مات کا جائزہ لیا۔ کچہری بازار اورفوارہ چوک میں نئی کارپٹ سٹرک کی تعمیر سمیت بیوٹی فکیشن کے کاموں کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے نصیر پورہ، بجلی محلہ سمیت دیگر علاقوں میں صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے کاموں کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے جنرل بس سٹینڈ ،فیملی پارک، واسا ڈسپوزل سٹیشن کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے فیملی پارک میں تفریحی سہولیات، اڈوں پر مقررہ کرایہ ناموں کی وصولی، مسافروں کیلئے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ماڈل ریڑھی بازاروں ، مختلف مارکیٹوں ، بازاروں میں اشیائے خور ونوش کی قیمتوں ،کوالٹی اور ریٹ لسٹوں کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے شہر میں جاری سیوریج پراجیکٹ اور واسا ڈسپوزل سٹیشن کی سائٹ کا بھی دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...