آٹا مہنگا،روٹی اور نان کی قیمت میں اضافہ
20کلو آٹے کی قیمت 2400، میدے کی بوری 12ہزار پر پہنچ گئی ‘ روٹی 25، نان 40روپے میں فروخت ہوگا روکاگیا تو تنور بند کر دینگے :نان بائی ایسوسی ایشن
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ملک میں گندم اور آٹے کی قیمت بڑھنے سے روٹی اور نان کی قیمت بڑھنے لگی، تنور مالکان نے سرکاری ریٹ کی پروارہ نہ کرتے ہوئے روٹی کی قیمت بڑھا دی ۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ ،ڈسکہ، پسرور، سمبڑیال اور گردونواح میں گندم او ر آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو جواز بنا کر نان بائی ایسوسی ایشن نے دیسی روٹی کی قیمت 14 روپے سے 20 روپے ، سفید روٹی کی قیمت 20 روپے سے 25 روپے اور نان 30 روپے سے 40 روپے میں فروخت کرنے کا اعلان کر دیا ۔ نان بائی ایسوسی ایشن کے عہدیدار وں نے بتایا کہ 20 کلو آٹے کی قیمت 2400 روپے اور میدہ 12 ہزار روپے ہونے پر نان 40روپے میں سادہ روٹی 25 روپے میں فروخت کرنے جارہے ہیں اگر روکا گیا و احتجاجاً تنور بند کردئیے جائیں گے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مہنگے آٹے ، مہنگی ایل پی جی اور شاپنگ بیگز کے ساتھ سرکاری ریٹ پر 16 روپے کی رو ٹی نہیں بیچ سکتے ۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں یکطرفہ اضافے پر کارروائی ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments