کامسیٹس یونیورسٹی، قانونی فورمز کے الیکشن، فاؤنڈرز پینل کی جیت

کامسیٹس یونیورسٹی، قانونی فورمز کے الیکشن، فاؤنڈرز پینل کی جیت

مسلسل تیسری مرتبہ فاؤنڈرز پینل کا کلین سویپ،تمام 19منتخب نشستوں پر کامیابی

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد (CUI)میں سینیٹ، سنڈیکیٹ، اکیڈمک کونسل اور سینیٹ کی نمائندگی کمیٹی کے انتخابات 2026کامیابی سے منعقد ہوئے۔ ان انتخابات میں فاؤنڈرز پینل نے ایک تاریخی اور غیر معمولی کامیابی حاصل کرتے ہوئے تمام قانونی فورمز کی تمام 19منتخب نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی۔ یہ مسلسل تیسری مرتبہ ہے کہ کامسیٹس یونیورسٹی ایکٹ 2018کے تحت یونیورسٹی کا درجہ حاصل کرنے کے بعد فاؤنڈرز پینل نے تمام منتخب نشستوں پر کلین سویپ کیا ہے، جو اس بات کا واضح اظہار ہے کہ یونیورسٹی کی فیکلٹی کو فاؤنڈرز پینل کی قیادت، وڑن، کارکردگی اور مؤثر نمائندگی پر بھرپور اعتماد حاصل ہے۔ سینیٹ کے انتخابات میں فاؤنڈرز پینل نے فیکلٹی کی چاروں نمائندہ نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ کامیاب امیدواروں میں پروفیسر ڈاکٹر ربنواز، ڈاکٹر محمد شکیل اسلم، انجینئر نعمان خان ترین اور تیمور سجاد شامل ہیں۔ اسی طرح سنڈیکیٹ کے انتخابات میں بھی فاؤنڈرز پینل نے تمام منتخب نشستیں اپنے نام کیں، جہاں پروفیسر ڈاکٹر محمد یٰسین، پروفیسر ڈاکٹر مظہر علی اور پروفیسر ڈاکٹر مدثر رشید خواجہ کامیاب قرار پائے۔ مزید برآں، اکیڈمک کونسل اور سینیٹ کی نمائندگی کمیٹی کے انتخابات میں بھی فاؤنڈرز پینل نے تمام منتخب نشستوں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے مکمل برتری برقرار رکھی۔ انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد فاؤنڈرز پینل نے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے تمام کیمپسز کی فیکلٹی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس بھرپور اعتماد، حمایت اور حوصلہ افزائی پر وہ تمام اساتذہ کے بے حد مشکور ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...