ملکی معیشت میں تاجر برادری ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن
کوٹ مومن (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن محسن اقبال ڈھلوں نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں تاجر برادری ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ، جبکہ انجمن تاجران کی کابینہ تاجروں اور انتظامیہ کے درمیان مؤثر پل کا کردار ادا کرے ۔
وہ کوٹ مومن کی مختلف تاجر تنظیموں کے نمائندگان کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق لاک ڈاؤن سے متعلق پابندیوں پر سختی سے عملدرآمد کرایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے تاجر برادری پر زور دیا کہ اپنی دکانوں کے سامنے صفائی اور خوبصورتی کے لیے پھولوں کے گملے اور ڈسٹ بن لازمی رکھیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ گراں فروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔جبکہ ایل پی جی مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments