غیر معیاری تعمیرات ہرگز برداشت نہیں کی جائیں گی،ڈپٹی کمشنر

 غیر معیاری تعمیرات ہرگز برداشت نہیں کی جائیں گی،ڈپٹی کمشنر

غیر معیاری تعمیرات ہرگز برداشت نہیں کی جائیں گی،ڈپٹی کمشنر تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے ، اجلاس میں ہدایت

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس کے کانفرنس ہال میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں جاری میگا ترقیاتی منصوبوں، سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری سکیموں اور آئندہ مالی سال 2026-27 کے لیے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کلمہ چوک، تحصیل چوک بیوٹیفکیشن پلان، راولپنڈی روڈ، گروٹ روڈ، ایوب بھا اسٹیڈیم، چک نمبر مظفر گڑھ روڈ، میانوالی روڈ، راولپنڈی روڈ چوک گروٹ، روڈہ تھل سمیت مختلف شاہراہوں کی تعمیر و بحالی، خوشاب اور جوہرآباد میں نئی سیوریج لائنوں کی تنصیب، کھیل، تعلیم اور دیگر شعبوں سے متعلق جاری ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر آئندہ مالی سال 2026-27 کے لیے نئی ترقیاتی سکیموں کی منظوری سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وزیراعلی پنجاب کے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں میں استعمال ہونے والے تعمیراتی میٹریل کے معیار پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں ناقص میٹریل یا غیر معیاری تعمیرات ہرگز برداشت نہیں کی جائیں گی اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہوگا۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بروقت ان کے ثمرات میسر آ سکیں

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...