لاپتہ 18 سالہ دلاور کو تلاش کرکے والد کے حوالے کر دیا گیا
واں بھچراں(نمائندہ دنیا)تھانہ واں بھچراں پولیس نے گزشتہ روز علاقہ نانگنی کا رہائشی لاپتہ ہونے والا 18 سالہ دلاور کو تلاش کرکے والد کے حوالے کر دیا۔
تھانہ واں بھچراں پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ 18 سالہ دلاور ولد احمد شیر سکنہ نانگنی گزشتہ روز گھر سے ناراض ہوکر نکلا اور لاپتہ ہوگیا ہے ۔ ایس ایچ او تھانہ واں بھچراں انسپکٹر عرفان خان اور انکی ٹیم نے والد کی درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے لڑکے کی تلاش کیلئے سوشل میڈیا پر تصاویر شئیر کرائیں اور علاقے میں سرچ کیا اور دلاور کو تلاش کرکے والد احمد شیر کے حوالے کر دیا۔ دلاور کے والد نے میانوالی پولیس کے بروقت تعاون اور کاوش کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments