پاک سعودیہ تعلقات اعتماد کے مضبوط رشتے پر قائم،سیدال خان

پاک سعودیہ تعلقات اعتماد کے مضبوط رشتے پر قائم،سیدال خان

سعودی کمپنی فارمیشن اور بزنس ایکسٹینشن سمٹ سے باہمی تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات ایمان، اعتماد اور مشترکہ ترقی کے مضبوط رشتے پر قائم ہیں۔ سعودی وژن 2030نے عالمی سرمایہ کاری اور نجی شعبے کے فروغ کے نئے دروازے کھولے ہیں، جن سے پاکستانی کاروباری برادری بھرپور فائدہ اٹھا سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الراعی گروپ کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ ’سعودی کمپنی فارمیشن اور بزنس ایکسٹینشن سمٹ‘ 2026میں بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب معاشی روابط کو بہتر بنانے اور باہمی تجارت و سرمایہ کاری کو نئی جہت دینے کی اہم کاوش ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ سینیٹ اور حکومتِ پاکستان معاشی ترقی، روزگار اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔ الراعی گروپ کے چیئرمین بلال ایم زبیر نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سعودی عرب کی کاروباری دوست پالیسیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ وژن 2030کے تحت سعودی عرب غیر ملکی کمپنیوں کو 100فیصد مالکانہ حقوق، آسان بینکنگ چینلز اور بغیر کسی کم از کم سرمائے کی شرط کے بہترین کاروباری ماحول فراہم کر رہا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...