اسسٹنٹ کمشنر آفس بھکر میں چوتھی موک ایکسرسائز کا انعقاد
اسسٹنٹ کمشنر آفس بھکر میں چوتھی موک ایکسرسائز کا انعقاد ضلعی انتظامیہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہرصورت یقینی بنانے گی،ڈپٹی کمشنر
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنراحسان علی جمالی کی ہدایت پر ضلع میں ممکنہ سیلابی صورتحال اور موجودہ ہیٹ ویو کے پیش نظر ادارہ جاتی تیاریوں،وسائل اور انتظامات کیجائزہ کیلئے اسسٹنٹ کمشنر آفس بھکر میں چوتھی موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر مختلف متعلقہ محکموں کی جانب سے ممکنہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے کیے گئے انتظامات، دستیاب وسائل اور حفاظتی اقدامات پر مشتمل تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہرصورت یقینی بنانے گی۔انہوں نے بتایا کہ ضلع بھکر میں اس وقت سیلابی صورتحال تسلی بخش ہے تاہم ضلعی انتظامیہ تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور کسی بھی ممکنہ صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کئے ہوئے ہے ۔ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ممکنہ سیلابی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لییسپر بند کے سٹرکچر کی پختگی اور مرمت کا کام تیز رفتاری سے جاری ہے تاکہ حفاظتی بند کو مزید مضبوط اور محفوظ بنایا جا سکے ۔مزید بتایا گیا کہ محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے دیہی علاقوں میں مویشی پال حضرات کو ہیٹ ویو کے دوران جانوروں کو شدید گرمی کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے ،مناسب سایہ،صاف پانی،چارے اور دیگر حفاظتی تدابیر کے حوالے سے بھرپور آگاہی فراہم کی جا رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments