بارسلونا، معروف بزنس مین چودھری امانت کے کاروبار کا افتتاح
مہمان خصوصی قونصلر بارسلونا مراد علی نے ربن کاٹ کر کیفے کا افتتاح کیا،شرکا کی مبارکباد
اسلام آباد (دنیا رپوٹ) بارسلونا میں نوجوان صدارتی ایوارڈ اور تمغہ امتیاز یافتہ، معروف بز نس مین چودھری امانت حسین مہر کے نئے ’سانتا گلوریا کافی اینڈ بیکری‘ کی افتتاحی تقریب ہوئی، مہمان خصوصی قونصلر بارسلونا مراد علی وزیر نے ربن کاٹ کر کیفے کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ تقریب میں خوسے ماریا سالہ (سابق سینیٹر، سوشلسٹ پارٹی اسپین)، ارنیستو کاریون (رکن کاتالان پارلیمنٹ)، کارلوس توسکیت (صدر، بینک میدیالان)، پیرا پوخاداس اور جیما (بینک میدیالان) سمیت متعدد ہسپانوی سیاسی، کاروباری اور سماجی شخصیات نے خصوصی شرکت کی اور چوہدری امانت حسین مہر کو اس کامیاب کاروباری منصوبے کے آغاز پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے سانتا گلوریا کے اس نئے آؤٹ لیٹ کے افتتاح کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے چوہدری امانت حسین مہر کے جذبہ کاروبار، محنت اور وژن کو سراہا۔ شرکاء نے نئے کیفے کا دورہ کیا، جدید سہولیات کو سراہا اور میزبان کو نیک تمناؤں اور مبارکباد سے نوازا۔ تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جہاں مہمانوں کی پرتکلف تواضع بھی کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments