جعلی اقرارنامہ بنا کر کروڑوں کی زمین ہتھیانے کی کوشش، مقدمہ درج
گوجرہ (نمائندہ دنیا )چک نمبر 242 گ ب نورپور بستی کے رہائشی اور بیرون ملک مقیم ظفر محمود عالم کی درخواست پر۔۔۔
ان کے بھتیجوں سمیت چار افراد کے خلاف مبینہ طور پر جعلی اقرارنامہ تیار کر کے زرعی اراضی ہتھیانے کی کوشش کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔درخواست گزار کے مطابق ملزمان واجد محمود، ثاقب محمود اور دیگر نے جعلی دستاویز تیار کر کے زمین کی خرید و فروخت ظاہر کرنے کی کوشش کی، حالانکہ انہوں نے کسی سے زمین کا کوئی معاہدہ نہیں کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments