گھریلو تنازع ،اہلیہ اور بیٹیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے پر مقدمہ
ملزم طارق کی 25 سال قبل صائمہ سے شادی ہوئی تھی ، اکثر تشددکرتا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھریلو تنازع کی بنا پر اہلیہ اور بیٹیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تھانہ صدر کے علاقے میں صائمہ بی بی نامی خاتون نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزم طارق سے 25 سال قبل شادی ہوئی تھی اور ملزم کی جانب سے آئے روز گھریلو خرچ اور دیگر تنازعات کی بنا پر اسے بیٹیوں سمیت قابو کر کے تشدد کا نشانہ بنانا معمول بنا لیا گیا ہے ۔ جس پر پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments