سابقہ رنجش ،مسلح افراد کا گھر میں گھس کر مخالفین پر تشدد
اکرم اپنے بھائیوں اور اہل خانہ کے ساتھ گھر پر مو جود تھا ، حملہ ہو گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بناء پر مسلح افراد نے گھر میں گھس کر مخالفین کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں اکرم نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بھائیوں اور دیگر اہلخانہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھا۔ اس دوران مخالفین نے سابقہ رنجش کی بناء پر گھر پر دھاوا بول دیا اور انہیں قابو کرکے ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments