سمندری: ڈیوٹی کے دوران جاں بحق ہونیوالے فیسکو لائن مین کی نماز جنازہ ادا

سمندری: ڈیوٹی کے دوران جاں بحق  ہونیوالے فیسکو لائن مین کی نماز جنازہ ادا

سمندری (نمائندہ دنیا )فیسکو سمندری کے لائن مین عبید اللہ، جو دورانِ ڈیوٹی جاں بحق ہو گئے تھے ، کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں چک نمبر 373 گ ب میں ادا کر دی گئی۔

 نماز جنازہ میں اہل خانہ، عزیز و اقارب، ساتھی ملازمین اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق عبید اللہ چک نمبر 390 گ ب میں بجلی کی لائن کی مرمت کے دوران کھمبے پر کام کر رہے تھے کہ مبینہ طور پر لائن میں ریورس کرنٹ آنے سے انہیں شدید بجلی کا جھٹکا لگا، جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔دوسری جانب فیسکو حکام کا کہنا ہے کہ لائن مین کی موت ہارٹ اٹیک کے باعث واقع ہوئی۔واقعے کے بعد ریسکیو 1122 اور فیسکو اہلکاروں نے نعش کو کھمبے سے نیچے اتار کر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سمندری منتقل کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...