فیسکو ٹاسک فورس کی کارروائی 2 افراد کیخلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
گوجرہ (نمائندہ دنیا )فیسکو ٹاسک فورس نے کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو مبینہ طور پر براہ راست تاریں لگا کر بجلی استعمال کرتے ہوئے پکڑ لیا۔
فیسکو حکام کے مطابق محلہ حسنین پارک کے محمد فاروق اور کرسچن کالونی کے محمود الحسن بجلی چوری میں ملوث تھے ۔ کارروائی کے بعد تھانہ سٹی پولیس کو تحریری اطلاع دی گئی، جس پر دونوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments