انسپکٹر محسن عباس ہرل نے ایس ایچ او بلوچنی کا چارج سنبھال لیا

انسپکٹر محسن عباس ہرل نے ایس  ایچ او بلوچنی کا چارج سنبھال لیا

بلوچنی (نمائندہ دنیا )سی پی او فیصل آباد تنویر حسین کے احکامات پر انسپکٹر محسن عباس ہرل نے تھانہ بلوچنی کے ایس ایچ او کا چارج سنبھال کر اپنے فرائض کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

نو تعینات ایس ایچ او محسن عباس ہرل نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے کہا سی پی او فیصل آباد کی ہدایات کے مطابق تھانہ بلوچنی کی حدود میں امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمے کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...