چنیوٹ:مسجد کی گیلری میں شارٹ سرکٹ سے آگ قابو پا لیا

چنیوٹ:مسجد کی گیلری میں  شارٹ سرکٹ سے آگ قابو پا لیا

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )سرگودھا روڈ، منڈی شیخاں میں واقع ایک مسجد کی پہلی منزل کی گیلری میں مبینہ شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی فائر فائٹنگ ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور پیشہ ورانہ انداز میں آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا۔ امدادی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر مکمل قابو پا لیا اور اسے مسجد کے دیگر حصوں تک پھیلنے سے روک دیا۔ریسکیو حکام کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ بروقت کارروائی کے باعث بڑے نقصان سے بھی بچاؤ ممکن ہو گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...