بلوچنی:مکینوں کا 77 رب لوہکے کو یونین کونسل بنانے کا مطالبہ
حلقہ بندیوں میں ہمارے علاقہ کو اس کا جائز حق دیا جائے :رانا ضمیر و دیگر
بلوچنی(نمائندہ دنیا )پی پی 99 کے سب سے بڑے گاؤں 77 رب لوہکے کے مکینوں نے نئی بلدیاتی حلقہ بندیوں کے سلسلے میں ریجنل الیکشن کمشنر فیصل آباد کو الگ یونین کونسل کے قیام کیلئے باقاعدہ درخواست جمع کرا دی۔ درخواست گزاروں رانا ضمیر خاں، عبدالحمید چیئرمین، طاہر حمید فانی، ماسٹر نذیر گجر، رانا جاوید اور رانا طاہر نیاز نے ودیگر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ16 ہزار سے زائد آبادی رکھنے والے 77 رب لوہکے کو یونین کونسل سے محروم رکھنا اہل علاقہ کے ساتھ ناانصافی ہے ،یونین کونسل نہ ہونے کے باعث مکینوں کو پیدائش، وفات، ڈومیسائل، بلدیاتی امور اور دیگر سرکاری سروسز کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ، ترقیاتی منصوبوں میں بھی علاقہ مسلسل نظر انداز ہو رہا ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ آبادی، رقبے اور ووٹوں کی حقیقی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے 77 رب لوہکے کو فوری طور پر الگ یونین کونسل کا درجہ دیا جائے ،ریجنل الیکشن کمشنر فیصل آباد ان کی جائز درخواست منظور کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments