ٹرالے کا ٹائر پھٹنے سے 2 افراد زخمی، تجاوزات پر دکان سیل

ٹرالے کا ٹائر پھٹنے سے 2 افراد  زخمی، تجاوزات پر دکان سیل

سمندری (نمائندہ دنیا) 465 بائی پاس کے قریب ٹرالے کا ٹائر پھٹنے سے دو افراد شدید زخمی ہو گئے ۔۔

۔ذرائع کے مطابق دو افراد ایک بڑے ٹرالے کو بیک کروا رہے تھے کہ اسی دوران ایک دکان کے باہر نصب گارڈر ٹرالے کے ٹائر میں جا گھسا، جس سے زور دار دھماکہ ہوا اور دونوں افراد زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔واقعے کے بعد پیرا فورس نے موقع کا معائنہ کیا اور دکان کے باہر تجاوزات قائم کرکے گارڈر نصب کرنے پر دکان کو سیل کرتے ہوئے مزید کارروائی شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...