اسسٹنٹ کمشنر کا رہائشی کالونیوں اور مرکزی جنازگاہ میں صفائی کا جائزہ
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ او رنگزیب گواریہ نے ستھرا پنجاب ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حکام کے ہمراہ شہر کی مختلف رہائشی کالونیوں اور مرکزی جنازگاہ کا دورہ کیا اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر شہریوں سے اپیل کی گئی کہ اپنے علاقے میں صفائی سے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں 1139 ہیلپ لائن پر اطلاع دیں یاجی پی ایس کیمرہ سے تصویریاویڈیو کے ساتھ متعلقہ شکایت انتظامیہ تک پہنچائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments