متوقع بارشیں : میونسپل سروسز کے عملے کی چھٹیاں منسوخ

متوقع بارشیں : میونسپل سروسز کے عملے کی چھٹیاں منسوخ

میئر کا مون سون سے قبل نالوں کی صفائی تیز اور چوکنگ پوائنٹس فوری کلیئر کرنے کا حکم

کراچی(این این آئی) مون سون بارشوں کی آمد سے قبل بلدیہ عظمیٰ کراچی نے برساتی نالوں کی صفائی کا عمل مزید تیز کر دیا ہے ۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے میونسپل کمشنر ابرار جعفر اور متعلقہ افسران کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے برساتی نالوں کی صفائی اور نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا اور تمام چوکنگ پوائنٹس فوری طور پر کلیئر کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔دورے کے موقع پر سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز حنان بھٹو نے میئر کراچی کو ضلع جنوبی، شرقی، وسطی، غربی، کورنگی، کیماڑی اور ملیر میں جاری صفائی مہم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

انہیں بتایا گیا کہ شہر بھر میں برساتی نالوں سے کچرا، ملبہ اور دیگر رکاوٹیں ہٹانے کا کام تیزی سے جاری ہے تاکہ بارشوں کے دوران پانی کی بلا تعطل نکاسی کو یقینی بنایا جا سکے ۔میئر کراچی نے ہدایت کی کہ بارشوں سے پہلے تمام چوکنگ پوائنٹس کو ہر صورت صاف کیا جائے اور نالوں سے نکالا جانے والا کچرا فوری طور پر لینڈ فل سائٹس منتقل کیا جائے تاکہ شہر میں دوبارہ گندگی جمع نہ ہو اور نکاسی آب کا نظام متاثر نہ ہو۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہریوں کو بارشوں کے دوران مشکلات سے بچانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور صفائی کے عمل میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ صفائی مہم کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کی جائے اور جہاں بھی رکاوٹ یا شکایت سامنے آئے وہاں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...