عاشق کرمانی کا دورہ راولپنڈی ،ایم ڈی ایف ایف سی سے ملاقات

عاشق کرمانی کا دورہ راولپنڈی ،ایم ڈی ایف ایف سی سے ملاقات

ڈی اے پی کی ربیع سیزن کیلئے دستیابی بارے وفاقی حکومت سے رجوع کرنیکا فیصلہ

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی اور سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے راولپنڈی کا دورہ کیا۔ اپنے دورہ کے دوران وزیر زراعت پنجاب و سیکرٹری زراعت پنجاب نے سونا ٹاور راولپنڈی میں مینیجنگ ڈائریکٹر ایف ایف سی جہانگیر پراچہ سے ملاقات کی۔ وزیر زراعت کو ایم ڈی ایف ایف سی نے ڈی اے پی کی لوکل منیوفیکچرنگ اور امپورٹ کی صورتحال بارے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ ڈی اے پی کی ربیع سیزن کیلئے دستیابی بارے وفاقی حکومت سے رجوع کیا جائے گا۔ اس موقع پر گرین پاکستان انشیٹیو کے حکام کے ساتھ ملاقات نتیجہ خیز رہی۔ ماڈل ایگری مالز کی آپریشنل سرگرمیوں میں مزید جدت اور بہتری لانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ ماڈل ایگری مالز پر کاشتکاروں کو کھادوں اور دیگر سہولیات میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔ ماڈل ایگری مالز سے خریداری پر خصوصی پیکج متعارف کرائے جائیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...