کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن 147املاک سربمہر

 کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن 147املاک سربمہر

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے ٹیموں نے مختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے 147املاک سربمہرکر دیں۔۔

۔ایل ڈی اے ٹیموں نے جی ٹی روڈ، گجرپورہ، شادمان، فیصل ٹاؤن اور سبزہ زار میں آپریشن کیا۔ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل استعمال پرجی ٹی روڈ، گجرپورہ اور شادمان میں 89املاک سربمہرکر دیں۔ ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران فیصل ٹاؤن میں 25املاک،سبزہ زار میں 33املاک سیل کر دیں۔ سیل کی گئی املاک میں نجی سکول،کلینک، فارمیسی، گراسری سٹور، کیفے ، ریستوران،فوڈ پوائنٹ، الیکٹرک سٹور، بیکری، بیوٹی سیلون، کلینک، آٹو ورکشاپ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...