ڈی پی او توقیر کی شکایت سیل میں کھلی کچہری کا انعقاد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) توقیر محمد نعیم نے شہریوں کے مسائل کے فوری ازالے اور پولیس و عوام کے درمیان رابطوں کو مؤثر بنانے کے لیے ڈی پی او شکایت سیل میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں ،کھلی کچہری کے دوران ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے ہر شہری کی شکایت انفرادی طور پر توجہ سے سنی اور متعلقہ سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کو موقع پر ہی ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے شکایات کو مقررہ مدت کے اندر میرٹ پر نمٹانے اور عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments